چین میں ساحل پر گرین الجی کی صفائی کیلئے مزید لوگوں کو بھیج دیا گیا

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے سمندر میں گرین الجی کو صاف کرنے کیلئے مزید لوگوں کو ساحلی علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ مشرقی صوبے شان ڈونگ کے ساحل پرگرین الجی سے یوں لگ رہا کہ جیسے ساحل پر گھاس لگی ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ سمندر سے بیس سے تیس کلو گرام گرین الجی صاف کی جارہی ہے۔ گرین الجی کی موجودگی سے ساحل پر تفریح کیلئے آنیوالوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ لوگ اس کے باوجود خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔