چین میں برڈ فلو کے باعث 39 افراد ہلاک

China

China

چین (جیوڈیسک) میں برڈ فلو کے باعث 39 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیجنگ چین میں برڈ فلو کے باعث 39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے۔

کہ برڈ فلو وائرس کے حالیہ حملے میں مجموعی طور پر 131 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وائرس کے شکار 78 افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور 14 کا علاج جاری ہے جبکہ 39 افراد دم توڑ گئے۔