بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے ایک ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے دوران جہاز میں آگ لگ گئی، بھگدڑ میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ چین کے شہرشین ژین Shenzhen کے ہوائی اڈے سے اڑنے والے جیٹ لائنر میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے باعث مسافروں کو فوری جہاز سے باہر نکالا گیا۔
اس بھگڈر میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 67 مسافروں کو دوسری پرواز سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ حادثے کی وجہ سے دوسری پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔