چین سے بولیویا کا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین سے بولیویا کا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا گیا، سیٹلائٹ جنوبی چین میں واقع لانچ سنٹر سے مدار میں چھوڑا گیا۔

اس موقع پر بولیویا کے صدر بھی سیٹلائٹ لانچ سنٹر میں موجود تھے، بولیویا کا یہ سیٹلائٹ نشریات، تعلیم اور میڈیکل کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دے گا، چینی صدر نے اس تاریخی کامیابی پر بولیویا کے صدر کو مبارکباد دی ہے۔