بیجنگ (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے انڈیا چائنا میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت چین کو اپنا اہم تجارتی پارٹنر مانتا ہے۔بھارت امریکہ کے بعد اب چین سے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے ہی چین کے ساتھ بہتر اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی تنازعے کا حل چاہتا ہے۔
سشما سوراج نے کہاکہ بھارت میں چینی کمپنیوں کی رسائی آسان بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ توقع کرتے ہیں کہ چین بھی بھارتی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔