چین: بس نہ روکنے پر مسافر نے ڈرائیور پر غصہ نکال دیا

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) مسافر نے ڈرائیور کو مطلوبہ سٹاپ پر بس کچھ دیر روکنے کا کہا لیکن ڈرائیور نے مسافر کی بات نہیں مانی اور بس چلا دی۔ جس پر ناراض مسافر نے چلتی ہوئی گاڑی میں ڈرائیور کو سیٹ سے کھنچ لیا۔

اس دوران پاس کھڑے کنڈیکٹر نے سٹیرنگ کا کنٹرول سنبھالا۔ بس میں اس وقت 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔