چین میں دو کینیڈین شہریوں پر خفیہ معلومات چوری کرنے کا شبہ تحقیقات شروع

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں کینیڈا کے دو شہریوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بیجنگ حکام کو شبہ ہے کہ مشتبہ ملزمان قومی دفاعی ریسرچ اور ریاست کی خفیہ معلومات کی چوری میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق مشتبہ کینیڈین شہریوں کی شناخت کیون گیرٹ اور جولیاڈان گیرٹ کے طور پر ہوئی ہے۔