چین کی ایک نباتاتی دوا کے ذریعے خون کے ایک خاص قسم کے سرطان ’’اکیوٹ میلوئیڈلیو کیمیا ‘‘کو بڑی کامیابی سے ختم کرنے کا تجریہ کیا گیا ہے۔ یہ مرض خون کے سرطان کی شدید ترین کیفیت ہے۔
اس میں مبتلا مریضوں کو ایک خاص قسم کے پودے ’’پلیم ییو‘‘ درخت سے کشیدکی گئی ایک دوا’’ہوموہیرنگ ٹونن‘‘ کیساتھ کینسر ختم کرنے کی روایتی دوائیں بھی کھلائی گئیں۔
مشاہدے سے معلوم ہوا کہ یہ دوا مرض میں افاقہ دے رہی ہے ۔ یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین نے بتایا کہ یہ کینسر خون کے سفید خلیات کا سرطان ہے جو بہت مشکل سے جان چھوڑتا ہے۔
اس مرض میں مبتلا 24مریضوں کو جب یہ دوا دی گئی جن میں سے 20 مریض شفایاب ہو گئے اس کے علاج کے لیے جس درخت سے مدد لی گئی ہے اس کا حیاتیاتی نام سیفالوٹیکسس ہیرنگٹونی ہے۔
جبکہ جاپان اور چین میں اسے پلم ییو بھی کہتے ہیں۔اس سے بنائی گئی دوا سے رسولیوں کو بڑھانے والے پروٹین بننا بند ہو گئے تھے۔