بیجنگ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شعبہ تعلیم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو بیجنگ سے نکالنے کیلئے یہ پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بچوں کو سکولوں میں داخلے نہیں دے رہی، سکول انتظامیہ کہتی ہے کہ یہاں وسائل کی کمی ہے اور آپ لوگ بیجنگ سے واپس چلے جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے۔
کہ اب بیجنگ ہی ان کا گھر ہے اور وہ دیہی علاقوں میں واپس نہیں جا سکتے۔ چین نے گزشتہ برس ایک ایسی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق بڑے شہروں کے رقبے اور آبادی کو سختی سے کنٹرول کیا جائے گا۔