چین کے 300 شہریوں کا داعش میں شامل ہونے کا انکشاف

ISIS

ISIS

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے ایک ریاستی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 300 کے قریب چینی شہری عراق اور شام میں داعش کیساتھ مل کر لڑنے میں مصروف ہیں۔

چین نے قبل ازیں داعش کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کیونکہ اسے ڈر ہے کہ اسکے اثرات صوبہ سنکیانگ پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

پیپلز ڈیلی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے کارکن ترکی کے راستے شام اور عراق جا کر داعش میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

چینی حکام اسی تنظیم کو سنکیانگ میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔