بیجنگ (جیوڈیسک) موسم سرما شروع ہوتے ہی چین کے کئی شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ گھرے گردوغبار کے باعث نظام زند گی متاثر ہو گیا ہے۔ چین کے شمال مشرقی علاقوں میں چھائی دھند نے عمارتوں کو بھی نظروں سے اوجھل کر دیا ہے۔
دھند کی وجہ سے ہربن میں حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔ فضائی گردو غبار کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
مختلف ایکسپریس ہائے وے پر گاڑیوں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کر دی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث حکام نے وارننگ جاری کر دی ہے۔