چین میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 22 کان کن ہلاک

Miners Dead

Miners Dead

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث 22 کان کن ہلاک ہو گئے جبکہ کان میں مزید مزدوروں کی موجودگی کی اطلاعات پر امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

چین کے جنوبی مغربی علاقے چونگنگ میں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں 22 کان کن ہلاک ہو گئے جبکہ کان میں مزید مزدوروں کی موجودگی کی اطلاعات پر امدادی ٹیموں نےکان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال چین میں کوئلے کی کان حادثے کے 589 واقعات ریکارڈ کئے گئے جس میں ایک ہزار سے زائد کان کن ہلاک ہوئے جبکہ حال ہی میں اپریل کے مہینے میں کان حادثے میں 20 کان کن ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت نے 2015 تک تمام چھوٹی کانیں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔