چین میں پانچ روزہ تجارتی نمائش!شرکت کیلئے درخواستیں طلب

China Exhibition

China Exhibition

چین (جیوڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چین کے شہر کِمن منگ میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے پندرہ فروری تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ تجارتی نمائش چھے سے دس جون تک منعقد ہوگی۔

جس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، کھیلوں کے سامان، آلات جراحی ،،قالین، چمڑے کے ملبوسات، جوتے، چاول، لکڑی اور دھات کی دستکاریاں، سینیٹری آلات، سنگ مرمر، ہربل، کاسمیٹکس، پلاسٹک مصنوعات، پھلوں کے جوس، انجینئرنگ اور آٹو پارٹس سمیت دیگر متعلقہ مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے کاروباری ادارے اپنی مصنوعات بین الاقوامی خدیداروں کے سامنے پیش کریں گے۔