چین : کمیونسٹ پارٹی کا سالانہ اجلاس آج شروع ہو رہا ہے

Communist Party

Communist Party

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی کمیونسٹ پارٹی کا سالانہ اجلاس آج شروع ہو رہا ہے،اجلاس میں قانون پر عمل در آمد اور بدعنوانی کے خلاف اصلاحات کے بارے میں فیصلوں کا امکان ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنما رہنما اور ارکان شرکت کریں گے۔ کمیونسٹ پارٹی کے 90 ملین ارکان ہیں ، لیکن فیصلہ کا اختیار صرف 205 رکنی سینٹرل کمیٹی کے پاس ہے۔

اس سال کے اجلاس کو ملک کی سیاست کے لئے اہم سمجھاجا رہاہے۔ صدر زی جن پنگ 2013 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی بدعنوانی کے خلاف کام کر رہے ہیں اور اسے ملک کے کے لئے انتہائی خطرناک سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ خود کمیونسٹ پارٹی اس معاملہ پر آزاد عدلیہ کے قیام جیسے اقدامات کا ارادہ نہیں رکھتی۔