چین: کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں خودکش دھماکا، دو افراد ہلاک

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں خودکش دھماکے سے حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ انہوئی کے ایک گاؤں میں مقامی کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس جاری تھا۔
کہ اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے اجلاس میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔