بجینگ (جیوڈیسک) شمالی چین میں کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی دفتر کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
چین کے شمالی صوبے Shanxi کے شہر Taiyuan میں کمیونسٹ جماعت کے ہیڈ کواٹر کے باہر سلسلے وار دھماکے ہوئے جس سے ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ دھماکوں سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے پہلے بیجنگ میں بھی ایک کار ہجوم میں گھس جانے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام نے اس واقعے کو دہشتگردی قرار دیا تھا۔