کراچی (جیوڈیسک) چینی کمپنی نے پاکستان موبائل فون مینو فیکچرنگ میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ چینی موبائل فون کمپنی کے وفد نے وفاقی وزیر انفار میشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن سے ملاقات میں پاکستان میں موبائل فون مینو فیکچرنگ پلانٹ کے قیام میں دلچسپی ظاہرکی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر انوشہ رحمن نے کہا کہ تھری اور فورجی لائسنس کی نیلامی سے پاکستان، موبائل ٹیکنالوجی کے نئے دورمیں داخل ہو چکا ہے، مستقبل قریب میں 9 لاکھ سے زائد نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے چینی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔