چین میں مکمل طور پر روبوٹس کے زیرانتظام ریسٹورنٹ

Robots

Robots

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں مکمل طور پر روبوٹس کے زیر انتظام چلنے والا ریسٹورنٹ کھل گیا۔چین کے شہرژکسی میں انوکھا روبوٹ ریسٹورنٹ کھلا ہے، جہاں شیف سے لیکر ویٹر اور سوئپر تک کے فرائض روبوٹ انجام دیتے نظر آرہے ہیں۔اس روبوٹ ریسٹورنٹ میں مختلف رنگوں کے درجن سے زائد روبوٹس ہیں جن کا قد4سے 5فٹ کے درمیان ہے۔

جنہیں ایک مقامی روبوٹک کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس ریستوران میں جہاں کچھ روبوٹ دروازے پر کھڑے رہ کر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں وہیں کچھ کچن میں نوڈلز، ڈمپلنگز اور دیگر چائینز کھانے تیار کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح چند روبوٹ کچن کی صفائی ستھرائی اور برتنوں کی دیکھ بھال کرتے جبکہ دیگر بحیثیت ویٹرز ٹیبل پر سرونگ کرتے نظر آتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ عمارت کے اندر و باہر کی صفائی کا فریضہ بھی انہی روبوٹس کے ذمے ہے جنہیں اگر دو گھنٹے چارج کردیا جائے تو یہ مسلسل پانچ گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے سکتے ہیں۔ 10 قسم کے تاثرات دینے اور 40 سے زائد روزمرہ جملے چینی زبان میں بولنے والے ان روبوٹس کو کمپیوٹر روم میں بیٹھے انسان آپریٹ کرتے ہیں۔