چین (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے متعلق ایک تازہ تحقیق کے مطابق چین میں سرکاری ریکارڈ میں موجود تاریخ سے کہیں پہلے لوگ کووڈ 19 کی وبا سے متاثر ہوچکے ہوں گے۔ پی ایل او ایس پیتھوجینز جریدے میں شائع ہونے والی ایک یونیورسٹی کی رپورٹ کے اندازے کے مطابق سارس-کو -2 سن 2019 میں اکتوبر کے اوائل سے نومبر کے وسط کے درمیان ہی نمودار ہوا ہوگا۔
چین نے سرکاری سطح پر کورونا وائرس کے پھیلنے کی جو تاریخ درج کر رکھی ہے وہ ووہان شہر میں 2019 کے دسمبر کے اوائل کی ہے، جس کا تعلق ہونان میں گوشت اور مچھلی کے بازار سے بتایا جاتا ہے۔
تاہم ماہرین یہ کہتے رہے ہیں کہ مذکورہ بازار تک وائرس کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ وائرس لوگوں میں پھیلنے لگا تھا اور لوگ اس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے تھے۔