چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین کی صوبہ ہوبی کی صحت کمیٹی نے ہفتے کو کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں ملک کے وسطی خطے میں ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی ہے جب کہ جمعہ کی شام تک مجموعی طور پر 722 افراد اس مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
کرونا پھیلنے کے مرکزی علاقے ھوبی میں مزید 3399 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 31 ہزار 774 ہوچکی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل، ٹیڈروس اذانم گبریوس نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے کپڑوں، ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی آلات کی کمی کا سامنا ہے۔
جینیسوس نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کو انفرادی حفاظتی آلات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچررز اور تقسیم کاروں سے بات کی گئی ہے تاکہ وہ کرونا سے بچائو کے لیے آلات کی جلد اور زیادہ پیداوار کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو دنوں میں چین میں انفیکشن کے کم واقعات کی اطلاع ملی ہے اور یہ ایک خوشخبری ہے لیکن ہم اس کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔ان کی طرف سے ورلڈ ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ ہم نے کروناکی ممکنہ انفیکشن کی تشخیص کے لیے 250,000 ٹیسٹ بھیجے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے بارے میں جان بوجھ کر غلط معلومات بھی پھیلائی جا رہی ہیں۔