چین میں سمندری طوفان کے بعد بارشوں نے تباہی مچا دی

China Hurricane

China Hurricane

بیجنگ (جیوڈیسک) مشرقی چین میں سمندری طوفان “فیٹو” کے بعد ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سڑکیں اور مکانات سیلاب میں ڈوب جانے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ بیجنگ صوبہ زیجیانگ میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کرتے رہے۔ سب سے زیادہ متاثر یوواو شہر ہوا جہاں پانچ ہزار کے قریب مکانات کو شدید نقصان پہنچنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔