بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں سمندری طوفان “اوساجی” کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔
مشرقی چین کے ساحلوں سے ٹکرانے والے طوفان کے بعد مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔
سمندری طوفان اور شدید بارشو ں سے چین کے مختلف علاقوں میں تیرہ سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں، متعدد شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، شہری محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔