چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین میں حکام کے مطابق چین میں یکم فروری سے مارچ کے آخر تک ویکسین کی پیداوار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور اس سال کے آخر تک کورونا ویکسین کے مزید تین ارب ٹیکے تیار ہونا شروع ہوجائیں گے۔
بیجنگ حکومت نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا کہ کورونا ویکسین کی روزانہ پانچ ملین خوراکیں تیار کی گئیں۔
چینی کمپنی سینو ویک کے مطابق ایک سال میں دو ارب ویکسین کی پیداوار ممکن ہے جبکہ ایک اور کمپنی سینوفارم نے کہا ہے کہ وہ اپریل سے ہر ماہ دس کروڑ ٹیکے فراہم کر سکے گی۔