بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ڈینگی وائرس کی وبا پھیلنے لگی۔ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ڈینگی بخار سے متاثر ہوئے ہیں۔ چین کا گوانگ ڈونگ صوبہ ڈینگی بخار سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
صوبے بھر میں اب تک 21 ہزار سے زائد ڈینگی بخار کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ دیگر صوبوں میں بھی لوگ ڈینگی سے متاثر ہورہے ہیں۔ اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔
ڈینگی سے روزانہ ایک ہزار افراد متاثر ہورہے ہیں۔ متاثرہ مقامات پر اسپرے اور صفائی کے اقدامات کے لیے ٹیمیں بھیجوا دی گئی ہیں۔