چین : تباہ کن بارشوں نے تباہی مچا دی، 2 افراد ہلاک

China Rain

China Rain

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں تباہ کن بارشوں نے تباہی مچا دی، 2 افراد جان سے گئے۔ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین میں طوفانی بارشوں نے سٹرکوں کو تالاب بنا دیا، رہائشی عمارتوں میں پانی بھر گیا۔

شہری انتظامیہ نے عوام کو حادثات سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔