چین کا جاسوس طیارے گرانے کیلئے لیزر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) نیچی پرواز کرنے والے جاسوس طیاروں کو گرانے کیلئے چین نے لیزر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ژی ہوا کے مطابق اکیڈمی آف انجینئرنگ فزکس کے ماہرین نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ جدید نظام ڈرونز کی لوکیشن 5 سیکنڈ میں پتہ لگا کر 2 کلو میٹر کی رینج میں نشانہ بنا سکتا ہے۔