چین: منشیات سمگلنگ کے جرم میں جنوبی کورین شہری کو پھانسی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں جنوبی کوریا کے ایک شہری کو پھانسی دے دی گئی۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق چینی صوبہ شین ڈونگ کی عدالت نے 56 سالہ جنوبی کورین شہری کو 12 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی۔

جنوبی کوریا نے متعدد مرتبہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے شہری کی جان بخشی کی اپیل بھی کی تھی تاہم تمام اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔