چین میں گردوغبار کا طوفان، معمولات زندگی متاثر

Chaina

Chaina

بیجنگ (جیوڈیس) چین میں گردوغبار کے طوفان سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے اور متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ شمال مشرقی شہر ہربن میں آئے گردوغبار کے طوفان سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

طوفان کے بعد متعدد ہائی ویز کو بند کردیا گیا جب کہ ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔ صورت حال سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گردوغبار کا طوفان آٹھ گھنٹوں کے بعد ختم ہونے کا امکان ہے۔