بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مغربی صوبے میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 89 ہوگئی، 600 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 6.6 تھی، اس کے کچھ دیر بعد 5.6 شدت کا زلزلہ آیا، دونوں زلزلوں سے شدید تباہی پھیلی، 10 ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ 20 ہزار سے زائد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
صوبے گنسو کے شہر ڈنگشی میں درجنوں افراد اب بھی لاپتا ہیں، متاثرہ علاقوں میں 3 ہزار سے زائد فائر فائٹر، پولیس اور فوجی اہل کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریڈ کراس نے بھی زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے کھانے پینے کی چیزوں، خیمے اور دیگر امدادی اشیا کی فراہمی شروع کر دی ہے۔