لینکانگ (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں پانچ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے سے 14 افراد زخمی اور سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر شہر لینکانگ ہے جہاں 6 سو افراد بے گھر ہو گئے۔ فائر فائٹرز، پولیس اور فوجی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
بے گھر ہونے والے افراد کو خیموں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ قریبی علاقوں سے بھی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
مقامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیر کی صبح 3 بجے آیا اور اس کا مرکز زمین سے 11 کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔