چین میں زلزلے سے ہلاکتیں 11 ہو گئیں، درجنوں عمارتیں زمین بوس

China Earthquake

China Earthquake

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مغربی صوبے سی چوان میں شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔امریکین جیولوجیکل سروے کے مطابق چین کے مغربی صوبے سی چوان میں 5.9 شدت کے زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چینی زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث متعدد مکانات منہدم ہو گئے جب کہ ایئرپورٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا تاہم اس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن معطل نہیں ہوا۔

وسطی جاپان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے نتیجہ میں 39 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ چینی حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث سی چوان اور تبت کو ملانے والے ہائی وے پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں اور ریلوے سروس معطل ہو گئی۔

واضح رہے کہ مغربی چین میں اکثر و بیشتر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2008 میں بھی صوبے سی چوان میں زلزلے کے باعث 90 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو ئے اور صوبے کا پورا انفرا انسٹرکچر تباہ ہو گیا۔