چین میں زلزلہ، تین افراد ہلاک، درجنوں زخمی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں 5.9 شدت کے زلزلے سے تین افراد ہلا ک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زلزلہ جنوب مغربی چین کے صوبہ یوآن میں آیا۔

زلزلے کا مرکز جنوب مغربی چین کا علاقہ شنگریلا بتایا گیا ہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی، زلزلے سے بیشتر عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں، لوگ شدید خوف ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔