بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی ہے، گزشتہ روز 88 سالہ خاتون کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
چین کے جنوب مغربی صونے ینان میں 6 اعشایہ 5 شدت کے زلزلے سے اب تک 589 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں ، فوج اور امدادی کارکنان ریسکیو ایند سرچ اپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز تقریباً 50 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے 88 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا ، زلزلے سے 2 ہزار 401 افراد زخمی اور 2 لاکھ 30 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔