ازبکستان (جیوڈیسک) ازبکستان کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ہفتے کے آخر میں چین کے شمالی علاقے ہبئی سے پہلی کارگو ٹرین وسطی ایشیائی ممالک کے لئے روانہ ہوئی۔
توقع ہے کہ یہ کارگو ٹرین شیجیازواگ، تائیووان اور اورمچی سے ہوتی ہوئی ہورگوس کی سرحدی چوکی سے گزر کر قزاقستان اور یہاں سے آلماتی اور چیم کینٹ اور وہاں سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند تک پہنچے گی۔ ٹرین 5 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 8 دن میں طے کر کے ہفتے کے آخر تک تاشقند پہنچے گی۔
واضح رہے کہ وسطی ایشیائی ممالک کے چین اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں حالیہ دنوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں میں فروخت کئے جانے والے مال کا زیادہ تر حصہ چینی مصنوعات پر مشتمل ہوتا ہے۔