صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی ہے نئی حکومت چین کے ساتھ معاشی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرے گی۔
صدر آصف علی زرداری نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں پاک چین تعلقات کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دی ہے اور صدر بننے کے بعد انہوں نے چین کے نو دورے کیے۔
صدر زرداری نے کہا پاکستان میں پہلی بار جمہوری طور اقتدار کی منتقلی ہو رہی ہے۔ انہوں امید ظاہر کی نئی حکومت دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید بہتر کرے گی۔
آصف علی زرداری نے کہا گوادر پورٹ کے ذریعے دونوں ممالک نہ صرف باہمی بلکہ خطے کی تجارت کو بھی فروغ دے سکتے ہیں