چین کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی، جشن منایا گیا
Posted on August 5, 2014 By Geo3 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Building
شنگھائی (جیوڈیسک) شنگھائی میں چین کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت پر 4 اعشاریہ دو ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔
شنگھائی میں دنیا کی دوسری اور چین کی سب سے بلند عمارت شنگھائی سینٹرل ٹاور کی تعمیر مکمل ہونے کا جشن منایا گیا، اس ٹاور کی تعمیر اتنی آسان نہیں تھی۔
لیکن چینی مزدوروں نے چھ سال کے عرصے میں اس شاہکار کو تعمیر کر ہی لیا۔ 121 منزلہ یہ عمارت 2 ہزار 73 فٹ اونچی ہے اور اس میں 3 سو 20 کمرے ہیں۔