اسلام آباد(جیوڈیسک)نوازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ چین توانائی بحران کے خاتمے کیلئے چین پاکستان کو سول نیوکلیئرٹیکنالوجی فراہم کرے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی.نواز شریف کا کہنا تھا کہ مضبوط، مستحکم چین خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا توانائی بحران کے خاتمے کیلئے چین پاکستان کو سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ گوادر پورٹ جلد آپریشنل ہو۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان میں امن و خوشحالی چاہتا ہے۔
چینی وزیر اعظم نے نواز شریف کو دورہ چین کی بھی دعوت دی ۔اس سے پہلے لی کی چیانگ نے مسلح افواج کے تینوں سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی جس میں دفاعی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔