وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا جبکہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف قطر کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور چین توانائی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کی بھرپور معاونت کرے گا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت ایل این جی ملک میں لائی جائے گی۔ وزیراعلی نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ چین سے آنے والے ماہرین کی سیکیورٹی کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں گے۔