چین: ایکسپریس وے پر تیز رفتاری، درجنوں مہنگی گاڑیاں دھر لی گئیں

Vehicles

Vehicles

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث درجنوں مہنگی ترین گاڑیاں دھر لی گئیں۔ ایک ہفتے قبل پولیس کو ایکسپریس وے پر سفر کرنے والے کئی ڈرائیوروں نے اسپورٹس کاروں کی غیر معمولی تیز رفتاری کی شکایت کی تھی۔

جس کے بعد پولیس نے مانیٹرنگ کرنے کے بعد ان مہنگی ترین اسپورٹس کاروں کو قبضے میں لے کر 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں نے قوانین توڑتے ہوئے 200 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔