چین کی فیکٹری میں دھماکا، 65 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے 65 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے، دھماکا مشرقی صوبے ژیانگ سو کی میٹل فیکٹری کی ورک شاپ میں صبح سویرے ہوا۔

دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری سے زخمیوں کو نکالنے کیلیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔