بیجنگ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ کلچرل بیورو نے کینیڈا کے مشہور پاپ سنگر پر اپنے ملک میں پرفارمنس کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے میں جسٹن بیبر کے برے رویے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
بیجنگ کلچرل بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ جسٹن بیبر ایک باصلاحیت فنکار ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ وہ بہت سے معاملات میں متنازع بھی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ کلچرل بیورو کی جانب سے یہ بیان ایک صارف کی جانب سے جسٹسن بیبر ک حوالے سے پوچھے گئے گئے سوال پر دیا گیا ہے۔
چینی حکام کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جسٹن بیبر وقت گزرنے کے ساتھ اپنے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں گے اور ایک ایسے گلوکار بنیں گے جنھیں واقعی میں دنیا پسند کرے گی۔