چین میں چار روزہ فوجی مشقیں ختم، روایتی اور جدید اسلحہ استعمال

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں چار روزہ فوجی مشقیں ختم ہوئیں، مشقوں میں روایتی اور جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ کیوشان 2013 نامی ان مشقوں میں پیپلز لبریشن آرمی کے 3 یونٹ شریک تھے۔ جینان ملٹری ایریا میں ہونے والی ان مشقوں میں جلد اور کم وقت میں فائر کرنے اور حملہ کرنے کے اسٹرے ٹیجک امور کی مشق کی گئی۔

مشقوں کیلئے مصنوعی طور پر میدان جنگ تیار کیا گیا تھا۔ دشمن کا کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نقصان، آپریشنل اخراجات کو کم کرنا اور ہدف کو درست انداز میں نشانہ بنانا ان مشقوں کا مقصد تھا۔