چین: پہلا طیارہ بردار جہاز کامیاب تربیتی سفر کے بعد واپس پہنچ گیا

Aircraft Carrier

Aircraft Carrier

بیجنگ (جیوڈیسک) پہلے چینی طیارہ بردار جہاز نے جنوبی چین کے کھلے سمندروں میں سینتیس دن گزارے اس دوران بحری جہاز کے مختلف شعبوں میں سو سے زائد ٹیسٹ کئے گئے اور عملے کو تربیت بھی دی گئی۔

ائیر کرافٹ کیرئیر نے متعدد ریسرچ ٹاسک بھی کامیابی سے مکمل کئے۔ چین کا یہ واحد طیارہ بردار جہاز دو ہزار بارہ میں نیوی کے حوالے کیا گیا تھا۔