چین میں پانچ سالہ بچہ ٹریکٹر چلانے لگا

Child

Child

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی کاریگری اور جدید ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں ایسا تہلکہ مچا رکھا ہے کہ یہاں ہونے والے کسی بھی واقعے یا بننے والی کسی بھی حیرت انگیز ایجاد پر آنکھ بند کر کے یقین کیا جاسکتا ہے۔

اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جس کی عمر تو صرف پانچ سال ہے لیکن یہ ابھی سے کام کرنے لگ چکا ہے اور کام بھی ایسا جسے کرنے سے بڑے بڑے گھبراجائیں۔ جی ہاں وانگ شوہان نامی یہ ننھا سا بچہ تعمیراتی شعبے میں ٹریکٹر ڈرائیونگ کرتا ہے۔

اور عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والی بجری اور مٹی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا ہے۔ ننھے میاں کی ٹریکٹر ڈرائیونگ کا یہ شاندار اور حیرت انگیز مظاہرہ دیکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ چین ہے جناب یہاں سب کچھ ممکن ہے۔