چین: سیلابی پانی سے گھر اور فصلیں تباہ، لوگوں کو مشکلات

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) بیجنگ چین میں سیلابی پانی کئی گھر بہا کر لے گیا۔ سڑکیں ٹوٹنے سے متعدد علاقوں کے زمینی راستے بھی کٹ کر رہ گئے۔ جنوبی چین میں سیلابی پانی نے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ کر دیں۔

سیلاب سے سیکڑوں افراد بے گھر بھی ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ چین میں ایک دہائی میں آنے والا یہ بدترین سیلاب ہے۔