سیچوان (جیوڈیسک) جنوبی چین میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ۔ سیچوان صوبے میں اتوار سے جاری بارشوں میں سترہ افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
زووانگ کاؤنٹی میں اب تک ایک سو چھیالیس اعشاریہ چار ملی میٹر کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بارشوں سے کاؤنٹی کی سڑکیں اور گلیاں ملبے سے بھر گئی ہے۔
جبکہ بیس ہزار سے زائد ایکڑ پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں ۔ سیچوان صوبے میں پانچ لاکھ سے زائد افراد ان بارشوں سے متاثر ہو چکے اور بارہ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔