چین، سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد لاپتہ، نظام زندگی متاثر

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صوبے گھانسو میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، تینشوئی میں لاپتہ ہونے والے پندرہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تینشوئی کے سات اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں،جہاں پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لینڈ سلائڈنگ سے تیرہ دیہات کا راستہ بھی منقطع ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔مقامی حکومت نے متاثرین کے لیے کھانے پینے کی اشیا کا بھی اہتمام کیا ہے۔