چین : چار ہزار فٹ کی بلندی پر شیشے کے پل کی تعمیر

Glass Bridge

Glass Bridge

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں چار ہزار فٹ کی بلندی پر شیشے کا پل تعمیر کر دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کیلئے نہیں ہے۔ پہاڑی کے ساتھ ساتھ قائم کیا جانے والے یہ پل دو سو فٹ طویل ہے جس پر چلنا دل گردے والوں کا ہی کام ہے۔

4ہزار 7سو فٹ کی اونچائی پر چلتے ہوئے آپ کے قدموں تلے صرف ڈھائی انچ موٹا شیشہ ہوتا ہے جس سے ہزاروں فٹ نیچے کا منظر صاف نظر آتا ہے۔ اس پل پر پڑ نے والا ایک غلط قدم انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے تاہم اس کے باوجود گلاس واک وے مہم جوئی کے شوقین افراد میں نہایت تیزی سے مقبو ل ہو رہا ہے جس پر چہل قدمی کر نے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے۔