بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے گوئی زو میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مٹی کا تودا گرنے سے دیہات جزوی طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے جبکہ 8 لاپتہ ہیں۔
چین کے صوبے گوئی زو میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے فوقوان شہر سے متصل ایک دیہات جزوی طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گیاجس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 77 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ متعدد عماتوں کو بھی نقصان پہنچا۔