بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں صدر ِ فلسطین محمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ مسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے۔
مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن ناممکن ہے۔ امریکی دھمکیوں کے باوجود جنرل اسمبلی میں القدس قرارداد کی منظوری مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کے مترادف ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی جمہوریہ چین 1967 میں وضع کردہ سرحدوں کی بنیاد پر دارالحکومت مشرقی القدس کی حامل مملکت فلسطین کے حق میں ہے۔